Loading
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرکے غیرقانونی منی ٹرانسفر میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا اور عدالت نے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی منی ویلیو ٹرانسفر سروسز میں ملوث مفرور ملزم حمزہ فیصل کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزم ایف آئی آر نمبر 42/2025 ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد میں نامزد اشتہاری ملزم تھا جو گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔
تحقیقات کے مطابق ملزم نے غیر قانونی منی ویلیو ٹرانسفر سروسز کے ذریعے شکایت کنندہ کو 56 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔
ایف آئی اے نے گرفتاری کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل