Loading
شہر قائد کے علاقے گارڈن میں 6 سالہ بچہ خشک کنویں میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے گھانس منڈی حنیفہ مسجد والی گلی میں 6 سالہ بچہ قدیم، خشک اور کنویں میں گرا جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے رضاکار امدادی کارروائیوں کیلیے پہنچے۔
امدادی کارکنوں نے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں کنویں سے نکالا، جس کی شناخت 6 سالہ خالد جنید کے نام سے ہوئی۔
بچے کو ریسکیو کے بعد طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا اور ڈاکٹرز نے بھی موت کی تصدیق کی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق خالد مدرسے سے واپس آرہا تھا اور اس دوران وہ کنویں میں گر گیا۔ بچے کی ناگہانی موت کی خبر اہل خانہ پر غم کا پہاڑ بن کر ٹوٹی جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل