Friday, July 10, 2026
 

بچوں میں سوشل میڈیا کا غیر محفوظ استعمال سنگین مسائل اور سکیورٹی خطرات کا باعث بن گیا

 



بچوں کے غیر محفوظ سوشل میڈیا استعمال نے سماجی، نفسیاتی اور سکیورٹی خطرات میں اضافہ کردیا۔ تحقیقات کے مطابق دنیا بھرمیں بچوں کا سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعمال کئی سماجی، نفسیاتی اورسکیورٹی خطرات کو جنم دینے لگا ہے، امریکی تحقیقاتی ادارے کے مطابق بچوں میں سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال خراب نیند، بے چینی، ڈپریشن اور تعلیمی مشکلات میں اضافہ کا سبب ہے، تحقیق نے خبردار کیا کہ ابتدائی عمر میں اسکرین کا زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی، سماجی اور جسمانی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔  رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کا استعمال بچوں اور نوجوانوں کی دماغی نشوونما، رویوں اور جذباتی صحت پراثر انداز ہو رہا ہے، سائبرمجرم اور منظم جعلساز گروہ بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکو استعمال کرتے ہوئے بچوں کے ذہنوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں، دنیا کے مختلف ممالک بچوں کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی یا مخصوص مواد پر بحث کر رہے ہیں۔ ڈیٹا بیس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 16 سال سے کم عمر بچوں کی آبادی تقریباً 10 کروڑ 98 لاکھ ہے جس میں بڑی تعداد موبائل یوزرز کی ہے، پاکستان میں بھی  بچوں کے بہتر سوشل میڈیا  استعمال کیلئے اسکولوں، والدین اور میڈیا کو آگاہی فراہم کرنی چاہیے۔ ماہرین کے مطابق 16 سال سے کم عمر بچوں کو بہتر تحفظ فراہم  کرنے کیلئے  دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل  میڈیا کے ضابطے اور قوانین بنانے پر غور کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا سے متعلق سخت قوانین نہ ہونے کے باعث غلط معلومات، افواہیں، نفرت انگیز مواد اورجھوٹا پروپیگنڈا انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیو وہیل، مومو چیلنج اور پب جی جیسی ایپلیکیشن کے استعمال کے بعد بچوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات بھی سامنے آئے، پاکستان میں  بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر مناسب نگرانی  کیلئے دنیا بھر کیطرح قانون سازی ناگزیر ہو چکی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل