Friday, July 10, 2026
 

گوجرانوالہ میں لوڈر مزدا سے 5 موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

 



گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں سنیاریانوالہ میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک لوڈر مزدا پنکچر ہونے کے باعث سڑک کنارے لائٹس بند کرکے کھڑا تھا جس سے یکے بعد دیگرے پانچ موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی مالک، فیصل اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اکرم، نیلم، ارم، سنی، یاور، نادرہ، رفیق، مریم، اعجاز اور آفتاب شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقے چھچھروالی سے ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد پیروارث شاہ دربار جا رہے تھے کہ راستے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آ گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل