Loading
شاہ لطیف ٹاؤن کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار کر لیے۔
ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی رہائش پذیر دوافغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ جن کے نام جانزیب ولد محمدظاہر خان اور خالد ولد شاہ رخ خان ہیں۔
گرفتار کیے گئے دونوں افراد کے تمام ضروری اور قانونی کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو مزید قانونی مراحل اور ملک بدری کے عمل کے لیے جی سی ٹی افغان کیمپ روانہ کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل