Friday, July 10, 2026
 

حیدرآباد: کینٹ قبرستان کے قریب ڈکیتوں سے مبینہ پولیس مقابلہ، 2 مسلح ڈاکو ہلاک

 



کینٹ قبرستان کے قریب مکی شاہ پولیس کا بین الصوبائی ڈکیت گروہ سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں گروہ کے 2 مسلح ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ایس ایس پی حیدرآباد نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں ہلاک ملزمان گھریلو خواتین بالخصوص خواتین ڈاکٹرز کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے اور گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 35 سے زائد وارداتیں کر چکے ہیں۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ہدایت کی کہ ہلاک ملزمان کے جرائم کی تفصیلات کے لیے دوسرے صوبوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی جرائم کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کر کے اس میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے حیدرآباد میں بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے خلاف شاندار کارروائی پر ایس پی حیدرآباد اور پوری پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل