Loading
امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے جس کے ممکنہ طور پر سوئٹزرلینڈ میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں، جبکہ دو روز تک جاری رہنے والے حملوں کا سلسلہ بھی فی الحال تھم گیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر، پاکستان، مصر اور سعودی عرب کے حکام نے بدھ کے روز امریکی اور ایرانی حکام سے ٹیلیفونک رابطے کیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کیا جا سکے۔
ثالثی کے عمل میں شامل ذرائع کے مطابق مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا مقصد امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ طے کرنا ہے، تاکہ تنازع کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جا سکے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر موجودہ سفارتی کوششیں کامیاب رہیں تو دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا نیا مرحلہ آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل