Loading
ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں واقع پرنس حسن ایئر بیس پر امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان کے مطابق حملے میں کئی بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے جبکہ ایرو اسپیس فورسز نے بیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور ایم کیو-9 ڈرونز کے ہینگرز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب ایران پر امریکی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ بحرین میں سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کی تصدیق بحرین کی وزارت داخلہ نے بھی کی ہے۔
ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام ایران سے آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے میں مصروف ہے جبکہ قطر کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کو نشانہ بنانے والا میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل