Tuesday, July 14, 2026
 

سعودی عرب پر حوثی بیلسٹک میزائل حملے، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

 



پاکستان نے سعودی عرب پر حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے پاکستان اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ اور یمن کی صورتحال سے متعلق ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حوثی کارروائیوں کا مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا جبکہ یمن کی آزادی، اتحاد اور خودمختاری کا بھی احترام کرتا ہے۔ عثمان جدون نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور تحمل کا راستہ اپنایا جائے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ یمن میں دیرپا امن سیاسی عمل اور فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل