Tuesday, July 14, 2026
 

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نادرا آفس دوبارہ فعال

 



سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مدینہ منورہ میں نادرا آفس دوبارہ فعال کردیا گیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق مدینہ منورہ اور نواحی علاقوں میں مقیم پاکستانی شہری نادرا کی خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔ نادرا کے ترجمان کے مطابق سعودی حکومت کی ہدایات پر حج سیزن کے دوران نادرا کی خدمات کو معطل کیا گیا تھا تاہم حج سیزن کے بعد 12 جولائی سے نادرا آفس کو دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل