Tuesday, July 14, 2026
 

پہلا ون ڈے: انگلینڈ کا بھارت کو 259 رنز کا ہدف

 



انگلینڈ میں شروع ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے بھارت کو جیت کے لیے 259 رنز کا ہدف دے دیا۔ برمنگھم میں جاری میچ میں انگلینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.5 اوورز میں 258 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 74 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ لیام ڈاسن نے بھی 68 رنز جوڑ کر اہم باری کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں بین ڈکٹ 43، وِل جیکس 20، جیکب بیتھل 14، جوفرا آرچر 12، جوس بٹلر 5، کپتان ہیری بروک 1، عادل عاشد 1 جبکہ سیم کرَن اور جوش ٹنگ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے 4 جبکہ پراسدھ کرشنا اور گُرنور برار نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور شیوم ڈوبے نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل