Loading
جنگ بندی کے بعد سے تیزی سے کم ہوتی پیٹرول کی قیمتیں پھر سے اڑان بھرنے لگیں جب امریکا نے ایران پر مسلسل تین روز سے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد اضافہ ہوا تھا جس میں آج مزید 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس طرح آج برینٹ کروڈ آئل کی قیمت دن بھر 87.49 ڈالر فی بیرل تک ٹریڈ کرتا رہا جو 12 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔
امریکا اور ایران کے درمیان حملے اگر اسی طرح جاری رہے تو برینٹ خام تیل 90 ڈالر یا اس سے بھی اوپر جاسکتا ہے جبکہ ماہرین 100 ڈالر فی بیرل کے امکان کو بھی مسترد نہیں کر رہے۔
خام تیل کے مہنگا ہونے سے دنیا بھر میں ایندھن، ٹرانسپورٹ اور بجلی کی لاگت میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں عالمی مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس صورتحال سے امریکا، یورپ اور ایشیا کے مرکزی بینکوں کی شرح سود سے متعلق پالیسیوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
امریکا کے ایران پر فضائی حملے آج تیسرے روز بھی جاری رہے جس کے جواب میں ایران نے بھی اردون، مصر، کویت سور دیگر خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات اور مفادات کو نشانہ بنایا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل