Loading
وفاقی آئینی عدالت نے پنجاب پولیس کی اس پالیسی کو مسترد کر دیا ہے جس کے تحت کسی بھی کانسٹیبل یا اہلکار کو اس کے خلاف زیر التوا ایف آئی آر کی بنیاد پر بھرتی نہیں کیا جاتا۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ آئین انتظامی حکام کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ بھرتی کی پالیسیوں کا اس طرح اطلاق کریں جس میں ہر کیس کے انفرادی حقائق کو نظر انداز کر دیا جائے۔
انتظامی صوابدید کا استعمال ہمیشہ سوچ سمجھ کر کیا جانا چاہیے اور اس کے پیچھے ایسی وجوہات ہونی چاہئیں جو دستیاب مواد اور حاصل کردہ نتیجے کے درمیان منطقی تعلق کو ظاہر کریں۔
تقرری سے انکار کا ایسا حکم جو بعد میں ہونے والی بریت کے قانونی اثرات یا ارد گرد کے حالات کا جائزہ لیے بغیر، محض ماضی کی ایف آئی آر کی موجودگی کا حوالہ دیتا ہو، صوابدید کا حقیقی استعمال نہیں بلکہ پالیسی کا میکانکی اطلاق ظاہر کرتا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے چیف جسٹس امین الدین خان کے تحریر کردہ 6 صفحات کے فیصلے میں کہا گیا اس قسم کے طرزِ عمل کو آئینی فیصلے میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔
تقرری کرنے والی اتھارٹی تقرری سے قبل کسی بھی امیدوار کے ماضی کے کوائف کی جانچ پڑتال کرنے کی اہل ہے۔ تاہم ایسی جانچ پڑتال آئینی حدود کے اندر رہ کر کی جانی چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل