Wednesday, July 15, 2026
 

چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس آسان اسکیم کا مسودہ جاری

 



وفاقی حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلیے ٹیکس نظام کو آسان بنانے  کیلیے ’’اسپیشل پروسیجر فارا سمال شاپ کیپرز‘‘ کا مسودہ جاری کر دیا۔  ایف بی آر نے اس حوالے سے S.R.O جاری کرتے ہوئے عوام، تاجر تنظیموں اور دیگر متعلقہ حلقوں سے سات روز کے اندر اعتراضات اور تجاویز طلب کر لیں۔  مسودے کے مطابق یہ خصوصی طریقہ کار صرف انفرادی دکانداروں پر لاگو ہوگا جن کا سالانہ کاروبار 20 کروڑ روپے تک ہے تاہم وہ تاجر اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جن کا گزشتہ تین برسوں میں کسی ایک سال کا کاروبار 20 کروڑ روپے سے زیادہ رہا ہو۔  اسکیم مکمل طور پر رضاکارانہ ہوگی۔ دکاندار چاہیں تو اس خصوصی طریقہ کار کے تحت ٹیکس ادا کریں یا پھر معمول کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں اسکیم میں شامل ہونے والے تاجروں کا معمول کے مطابق آڈٹ نہیں ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل