Loading
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ماجد ستی کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے جے یو آئی کے مقامی رہنما کو اڈیالہ سے میانوالی جیل منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے ماجد ستی قتل کیس میں مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے جے یو آئی کے رہنما فرخ کھوکھر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگائیں اور اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔
اب عمر قید کی سزا پانے والے فرخ کھوکھر کو اڈیالہ سے میانوالی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ فرخ کھوکھر کو انتہائی سخت سیکورٹی میں میانوالی جیل منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی مقامی عدالت نے فرخ کھوکھر کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کہ سزا سنائی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل