Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار اور اقوام متحدہ میں گیانا کی مستقل مندوب کیرولین روڈریگز برکیٹ سے ٹیلیفونک رابطے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی معاہدوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار اور اقوام متحدہ میں گیانا کی مستقل مندوب کیرولن روڈریگز-برکیٹ کے درمیان آج ٹیلی فون گفتگو ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کثیر الجہتی نظام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے پاکستان کی ترجیح پر زور دیا اور عالمی امن و سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے اہم کردار کی حمایت کا اظہار کیا۔
انہوں نے پائیدار امن کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد و اصولوں کی پاسداری، نیز اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی معاہدوں پر دیانت داری سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے عالمی ترقیاتی ایجنڈے کے حصول کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر روڈریگز برکیٹ نے ٹیلی فون کال کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور علاقائی امن و استحکام کے حصول کے لیے وزیراعظم کی کوششوں اور قیادت کو بے حد سراہا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے امور میں پاکستان کے گراں قدر کردار کی بھی تعریف کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل