Wednesday, July 15, 2026
 

حقیقی ’پھنسکھ وانگڑو‘ کی بھوک ہڑتال، تھری ایڈیٹس کے اداکار کا ردعمل سامنے آگیا

 



بھارتی اداکار اومی ویدیا نے سماجی کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر ردعمل دیتے ہوئے عوام سے ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔ مشہور فلم ’3 ایڈیٹس‘ میں چتور رام لنگم کا کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار اومی ویدیا نے سماجی کارکن سونم وانگچک کی حمایت کرتے ہوئے عوام سے ان کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں اومی ویدیا نے کہا کہ ’’سونم وانگچک وہ شخصیت ہیں جن سے متاثر ہو کر فلم ’3 ایڈیٹس‘ میں عامر خان کا کردار پھنسکھ وانگڑا (رانچو) تخلیق کیا گیا تھا۔‘‘         View this post on Instagram                       ان کا کہنا تھا کہ ’’میں نہیں چاہتا کہ حقیقی پھنسکھ وانگڑو مر جائے؛ سونم وانگچک نے برسوں تعلیم، جدت اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے کام کیا، آج انہیں ہماری حمایت کی ضرورت ہے۔‘‘ اومی ویدیا نے بتایا کہ سونم وانگچک گزشتہ کئی روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور ان کی صحت تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، جبکہ ان کا بلڈ شوگر بھی کافی کم ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ سونم وانگچک نئی دہلی کے جنتر منتر پر جاری احتجاج میں شریک ہیں جہاں وہ قومی سطح کے امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ ان کی حمایت میں متعدد معروف شخصیات بھی آواز بلند کر چکی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل