Loading
شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سپر ہائی وے بس ٹرمینل کراچی سے ڈرم میں ملنے والی تشدد زدہ لاش کو شناخت کرلیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر ڈرم چھوڑنے والی سوزوکی کے ڈرائیور کو حراست میں لیکر گاڑی قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ سپر ہائی وے بس ٹرمینل کراچی سے منگل کو پلاسٹک کے ڈرم سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کو شناخت کرلیا گیا۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ مقتول کی شناخت بائیو میٹرک کی مدد سے 36 سالہ عالم زیب کے نام سے کی گئی جو کہ کورنگی کا رہائشی اور طارق روڈ کے قریب کسی دفتر میں چپڑاسی کا کام کرتا تھا تاہم پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مقتول اتوار کی شب رات 8 بجے سے لاپتہ تھا جس کا موبائل فون بھی بند مل رہا تھا جس کے بعد اس کی لاش سہراب گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب منگل کو پلاسٹک کے ڈرم سے ملی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے سوزوکی پک اپ کے رجسٹریشن نمبر حاصل کر کے ڈرائیور کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لیکر گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔
اورنگزیب خٹک نے مزید بتایا کہ ڈرائیور نے پولیس کو ابتدائی تفتیش میں بیان دیا ہے کہ وہ کٹی پہاڑی کے قریب موجود تھا کہ 2 افراد آئے اور ان کے ساتھ ایک ڈرم تھا جسے سہراب گوٹھ چھوڑنے کا کہا اور کرایہ طے ہونے کے بعد وہ ڈرم گاڑی میں رکھ کر سہراب گوٹھ بس اڈے کے قریب اتار کر کرایہ وصول کر کے وہاں سے چلا گیا جس کے بعد پولیس ڈرم لانے والے 2 ملزمان کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل