Wednesday, July 15, 2026
 

کراچی میں کتے کے کاٹنے کا ایک اور انتہائی درد ناک واقعہ سامنے آگیا

 



کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کتے نے بچے پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ، کتے کے بھنبھوڑنے سے معصوم بچے کا ماتھا شدید متاثر ہوگیا۔ شہر میں کتے کے کاٹنے کا ایک اور انتہائی درد ناک واقعہ سامنے آگیااور منگھوپیر کے علاقے میں کتے نے بچے پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ چھیپا حکام کے مطابق کتے کے کاٹنے سے شدید زخمی بچے کی شناخت 10 سالہ ریان ذاکر کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس موقع پر شہریوں نے مقامی انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کی مجرمانہ غفلت، لاپروائی اور بے حسی کی وجہ سے علاقے میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے جو معصوم بچوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں خواتین اور دیگر شہریوں کا بھی گزرنا محال ہوگیا ہے۔ شہریوں نے مزید کہا کہ آوارہ کتوں کی وجہ سے بچے شدید خوف کا شکار ہیں جنہیں اسکول، مدرسے یا قریبی دکانوں تک اکیلے نہیں بھیج سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل