Loading
پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے ساحلِ سمندر سے اپنی نئی بولڈ تصاویر شیئر کیں جس نے صارفین کو چونکا دیا۔
اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی چھٹیوں کی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ رنگ برنگی سلیولیس میکسی ڈریس میں ساحل پر چہل قدمی کرتی اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔
سجل علی نے اپنے لک کو سادہ جیولری، سن گلاسز اور دیگر لوازمات کے ساتھ مکمل کیا جبکہ کھلے بالوں نے ان کے سمر اسٹائل کو مزید دلکش بنا دیا۔
View this post on Instagram
تصاویر میں اداکارہ کبھی سمندر کی لہروں کے کنارے ننگے پاؤں چلتی، کبھی ریت پر بیٹھی اور کبھی مختلف انداز میں پوز دیتی دکھائی دیں۔
سجل علی کی یہ تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی خوبصورتی اور منفرد انداز کی خوب تعریف کی جبکہ کئی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانا بھی بنایا۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور ان کی اس پوسٹ پر اب تک تین لاکھ 91 ہزار سے زائد لائیکس آچکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل