Saturday, July 18, 2026
 

وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ

 



سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو بڑی ممکنہ تباہی سے بچالیا۔ سیکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان لوئر کےعلاقے وانا (غواخوا) میں  بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی  تباہ کردی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔  ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے  خودکش حملے کیلئے تیارگاڑی کی مسلسل تین دن نگرانی کی  اور آبادی سے دور جانے پر ہی اسے نشانہ بنایا، کامیاب کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اورموٹر سائیکل تباہ جبکہ  ایک خارجی جہنم واصل اور 5 زخمی ہوئے۔  سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سیکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل