Loading
بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے نالہ لئی میں چھلانگ لگادی، تاہم بدقسمتی سے دونوں ڈوب کر لاپتا ہو گئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی کی گلستان کالونی کے قریب نالہ لئی میں 6 سالہ محمد زاہد اور اس کا 36 سالہ باپ میربان خان ڈوب گئے۔
افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے کے نالہ لئی میں گرنے کی اطلاع ملی، جس پر بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے بھی فوری طور پر نالے میں چھلانگ لگا دی۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں باپ بیٹا پانی میں ڈوب کر لاپتا ہیں اور ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں۔ فوری طبی امداد کے لیے ایمبولینسوں کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔
دریں اثنا امدادی کارروائی کے دوران نالہ لئی میں ڈوبنے والے باپ بیٹا کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں تاحال دونوں کو تلاش کررہی ہیں، فی الحال سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں ماہر غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل