Loading
اداکارہ نادیہ خان نے ناقدین کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ٹی وی پروگرام ’کیا ڈراما ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ ’’پہلے وائرل ہونا مجھے پریشان کرتا تھا لیکن اب نہیں کرتا، لوگ جو چاہیں کہیں، اب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘
نادیہ خان نے اسی دوران ڈراما ’زنجیریں‘ پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’کہانی میں کئی خامیاں موجود ہیں، مرکزی کردار ’سربلند‘ کا ’بانو‘ کو تلاش نہ کرنا اور دیگر کرداروں سے لاتعلق رہنا کہانی کو غیر منطقی بناتا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک اہم منظر میں سجل علی نے بہترین اداکاری کی، تاہم سربلند کا کردار نبھانے والے اداکار کے تاثرات کمزور رہے، جس کی وجہ سے منظر اپنا اثر کھو بیٹھا۔‘‘
واضح رہے کہ نادیہ خان نے ایک نئے ڈرامے ’زنجیریں‘ پر کچھ روز قبل تنقید کی تھی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تھیں۔ ساتھ ہی لالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے ان پر تنقید بھی کی تھی اور ان کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل