Loading
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کا ’معرکۂ حق‘ اور پاک فوج کیخلاف متنازعہ اورشرمناک بیان سامنے آگیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے سرخ لائن عبور کرلیں جب کہ بانی پی ٹی آئی کی نورین نیازی کا معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق ایک بار پھر متنازع بیان سامنے آگیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے یوٹیوب چیلنج پر دیے گئے انٹرویو میں الزام لگایا کہ معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔
ماہرین کےمطابق نورین نیازی کے الفاظ، لب و لہجہ اور یہ سوچ بانی پی ٹی آئی کے اس مخصوص بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں جس کا محور صرف اور صرف ذاتی مفاد ہے، بانی پی ٹی آئی، اس کی بہنیں اور خاندان اپنےذاتی مفادات کے حصول کے لیے ملکی سالمیت کو بھی داؤ پر لگایا جا سکتا ہے۔
ماہرین یہ مذموم بیان پی ٹی آئی کے نام نہاد بیانیے کہ یہ فوج ہماری ہے اور ان کے لیڈر کی بھی یہی سوچ ہے کی اصلیت کی عکاسی کرتا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ نورین نیازی کا یہ گمراہ کن بیان بھارتی بیانیے کو تقویت دیتا ہ ےجسے اب بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف استعمال کرے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل