Loading
کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہونے والا رول آن/رول آف (RoRo) جہاز “گرانڈے شنگھائی” سمندری تجارت میں نئے رجحان کی علامت بن گیا۔
گرینڈے شنگھائی شمسی توانائی استعمال کرنے والے دنیا کے چند بحری جہازوں میں سے ایک ہے، کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہونے والا پہلا بحری جہاز جو پورٹ پر لنگر انداز رہنے کے دوران فضائی آلودگی خارج نہیں کرے گا۔
*ایک ہائبرڈ انرجی ویسل ہے*، جو بندرگاہ پر قیام کے دوران 5 میگا واٹ آور (MWh) لیتھیم آئن بیٹریوں کی بدولت صفر اخراج (Zero Emissions) کے ساتھ آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جہاز کے عرشے پر 2,500 مربع میٹر رقبہ پر سولر پینلز نصب ہیں، جہاز اعلیٰ کارگو گنجائش کو ماحولیاتی پائیداری کے ساتھ یکجا کرتا ہے
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کہا کہ کراچی پورٹ پر لنگر انداز گرینڈے شنگھائی عالمی بحری نقل و حمل کے زیادہ ماحول دوست، جدید اور مؤثر مستقبل کی علامت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل