Loading
دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند پاکستان کا پہلے سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ انیتا آنند کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، اس دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور انیتا آنند کے درمیان دوطرفہ مذاکرات ہوں گے، جن میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بات چیت کا محور تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینا ہوگا، اس کے علاوہ دونوں وزرا باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران ملکی قیادت سے بھی ملاقات کریں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوش گوار دوطرفہ تعلقات قائم ہیں، جن کی بنیاد قریبی عوامی روابط پر ہے اور کینیڈا میں مقیم متحرک پاکستانی تارکین وطن نے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل