Loading
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنی شاندار ہاف ٹائم پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
شکیرا کی پرفارمنس کا مرکز دائی دائی تھا، جو 2026 فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ ہے۔ یہ گانا انہوں نے نائجیریا کے معروف افروبیٹس گلوکار برنا بوائے کے ساتھ ریکارڈ کیا ہے۔
زرد لباس میں ملبوس درجنوں رقاصوں کے ہمراہ شکیرا نے جیسے ہی پرفارمنس کا آغاز کیا، پورا اسٹیڈیم موسیقی کی دھن پر جھوم اٹھا اور شائقین نے بھرپور انداز میں ان کا ساتھ دیا۔
No matter who wins the World Cup, Shakira has already won my heart. pic.twitter.com/WSprWeD7Xc
— Haroon (@Mengg_Dagg) July 19, 2026
شکیرا نے اس منفرد شو کی تیاری کئی ہفتوں پہلے شروع کر دی تھی۔ انہوں نے دنیا بھر کے مداحوں سے دائی دائی پر اپنی ڈانس ویڈیوز بھیجنے کی اپیل کی تھی تاکہ منتخب مداحوں کو اس پرفارمنس کا حصہ بنایا جا سکے۔
انہوں نے یوگنڈا کے شہر کمپالا کے معروف بچوں کے ڈانس گروپ گھیٹو کڈز کو بھی خصوصی دعوت دی جنہوں نے شکیرا کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کو اپنے اور پورے یوگنڈا کے لیے ایک خواب کی تعبیر قرار دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل