Loading
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بارے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق نورین نیازی کا انٹرویو تین ماہ پرانا ہے، کوئی بھی متنازعہ بیان مین اسٹریم میڈیا پر نہیں آنا چاہیئے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ نورین نیازی کا بیان انکے ذاتی خیالات ہیں یہ پارٹی پالیسی نہیں، معرکہ حق کی فتح پاکستان پر اللہ کا کرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کا مظاہرہ پوری دنیا نے دیکھا ہے، ہر پاکستانی کو معرکہ حق میں کامیابی پر فخر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل