Tuesday, July 21, 2026
 

ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

 



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران سہیل آفریدی کی مسلسل عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ عدالت نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی سہیل آفریدی پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل