Saturday, July 25, 2026
 

پاکستان اور قازقستان کا تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مشترکہ عزم کا اظہار

 



پاکستان اور قازقستان نے تجارت و سرمایہ کاری کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے دورہ پاکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صدر جومارت کے دورے میں طے پانے والے اتفاقِ رائے، بشمول 37 مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ بات چیت کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، علاقائی روابط، توانائی، عوامی روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے خطے میں امن اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون بڑھائیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو قازقستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان حالیہ عرصے میں سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ قازق صدر قاسم جومارت توقایف کا دورہ پاکستان ان تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا باعث بنا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں طویل المدتی اشتراک عمل کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل