Saturday, July 25, 2026
 

رائے ونڈ: شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی، ایک ملزم گرفتار

 



رائے ونڈ کے علاقے میں شہری پر تشدد کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔ ویڈیو میں ملزمان کو ایک شہری پر ڈنڈوں اور اسلحہ کے زور پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق وسیم سمیت 7 ملزمان نے شہری پر حملہ کیا۔ مدعی ندیم سرور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے حویلی سے جانور لے جانے سے روکنے پر ان کے ملازم طفیل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ رائے ونڈ پولیس نے حویلی کے مالک ندیم سرور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سبحان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل