Loading
کورنگی نمبر پانچ میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب مسلح ڈکیتوں کی کار سوار شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو اسلحے کے زور پر شہری کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج کے مطابق ڈکیتوں نے مزاحمت پر فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی سے شہری محفوظ رہا۔
ملزمان شہری سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ عوامی کالونی کی حدود میں پیش آیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل