Loading
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتے، ہماری اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے۔
پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں کالج چوک مردان میں خطاب کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اب مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ کارکن حکمرانوں کو بتا دیں کہ جیل میں موجود شخص اکیلا نہیں، پوری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہماری اگلی منزل ڈی چوک نہیں، اڈیالہ جیل ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کی ایک آنکھ متاثر ہے، انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے۔ ہم صرف قیدی کے بنیادی حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہونی ہے، لیکن موجودہ حالات میں یہ ممکن نظر نہیں آرہا۔
انہوں نے کہا کہ کارکن ارکانِ اسمبلی کے ساتھ بیٹھ کر تحریک کی تیاریاں مکمل کریں۔ اس بار کسی کو گولیاں چلانے نہیں دیں گے۔ 26 نومبر جیسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل