Loading
رومانیہ نے مسلسل دوسرے روزدوسرا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانیہ کے وزیر دفاع نے فیس بک پر کہا کہ رومانیہ نے ہفتے کے روز اپنی فضائی حدود میں ایک اور ڈرون کو مار گرایا۔
گزشتہ جمعے کے روز ایک اور ڈرون کو بھی مار گرایا تھا۔ رومانیہ میں یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے کئی مواقع پر ڈرون دراندازی کا پتہ چلا تاہم رومانیہ کی افواج نے اس سے قبل کوئی ڈرون نہیں مار گرایا۔
تاہم 2025 میں رومانیہ کی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا جس کے تحت ملک کو اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرون کو مار گرانے کی اجازت دی گئی۔
رومانیہ کے وزیر دفاع راڈو میروتا نے فیس بک پر لکھا کہ ڈرون کو دفاعی ریڈار سسٹم کے ذریعے پکڑا گیا اور پانچ منٹ بعد رومانیہ کے F-16 طیارے نے اسے مار گرایا ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل