Saturday, July 25, 2026
 

وفاقی ڈسپنسری کو اپگریڈ کر کے جدید سیکنڈری کیئر ہسپتال بنانے کا سنگ بنیاد

 



وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایف سی ایریا لیاقت آباد  میں وفاقی ڈسپنسری کو اپ گریڈ کر کے جدید سیکنڈری کیئر ہسپتال بنانے کے منصوبے "فیڈرل کمیونٹی ہیلتھ اینڈ پریونشن سروس سینٹر" کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بڑے اسپتالوں میں لوگوں کا اژدہام ہے۔ ان لوگوں کے پاس پرائمری کیئر سینٹر نہیں ہے اس لیے وہ مجبوراً بڑے اسپتالوں میں جاتے ہیں۔ اس اسپتال کی تکمیل سے لوگوں کو دور جانا نہیں پڑے گا۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ 30 بیڈ کا اسپتال بننے جا رہا ہے جس میں ایمرجنسی سمیت تمام سہولیات موجود ہوں گی۔ پہلے سول، جناح اور عباسی جانا پڑتا تھا اب نہیں جائیں گے۔وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ کراچی میں اس طرح کے چار اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ ہم ہر ہفتے ایک اسپتال کا افتتاح کریں گے۔ دن رات کام کریں گے اور چار مہینے میں افتتاح کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا ٹوٹل 20 کروڑ روپے کا بجٹ ہے۔ کنٹریکٹر نے چھ مہینے کا وقت دیا ہے لیکن میں چاہتا ہوں یہ کام چار مہینے میں مکمل ہو جائے۔ میں ہر ہفتے اس منصوبے کا وزٹ کروں گا اور کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کروں گا۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں چھ منصوبوں کو منظور کروایا ہے۔ کراچی میں چار ڈسپنسریوں کو سیکنڈری کیئر اسپتال بنایا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل