Saturday, July 25, 2026
 

سچن ٹنڈولکر سمیت کئی کھلاڑی بھارتی طلبہ کے احتجاج کی حمایت میں سامنے آگئے

 



بھارت میں طلبہ کے احتجاج کے معاملے پر کھیلوں کی دنیا کی کئی معروف شخصیات نے بھی آواز بلند کر دی ہے۔ سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر، یووراج سنگھ، شیکھر دھون، محمد کیف، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھیشنو بندرا، میرا بائی چانو، وینیش پھوگاٹ اور منو بھاکر نے تعلیمی نظام میں شفافیت، احتساب اور مؤثر اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مرحوم والد کی نصیحت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ناکامی قابل قبول ہے لیکن دھوکا دہی ہرگز نہیں اس لیے کامیابی کے لیے شارٹ کٹ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر طلبہ کو لگتا ہے کہ ان کی محنت کا صلہ نہیں ملا تو یہ تشویش بجا ہے اس لیے معاشرے کے تمام طبقات کو ایسا نظام تشکیل دینا چاہیے جہاں دیانت داری اور میرٹ کو ترجیح دی جائے۔ pic.twitter.com/3a8WRHhWIK — Sachin Tendulkar (@sachin_rt) July 23, 2026 اولمپک چیمپئن ابھیشنو بندرا نے بھی اس مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے زور دیا کہ تعلیم کو سیاسی مفادات سے بالاتر رکھا جانا چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل