Loading
پاکستان کے مِسٹری اسپنر عثمان طارق کو 2026 کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے لیے ایک بار پھر ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
عثمان طارق نے گزشتہ سیزن میں ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کے بعد فرنچائز نے ان پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
تاہم وہ اس وقت دی ہنڈریڈ میں برمنگھم فینکس کی نمائندگی کر رہے ہیں اس لیے ان کی تمام میچز میں دستیابی واضح نہیں ہے۔
دوسری جانب رنر اپ گیانا ایمیزون واریئرز نے جنوبی افریقا کے تجربہ کار لیگ اسپنر عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔
فلپس انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد سی پی ایل میں واپسی کریں گے۔
ادھر سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو منتخب کیا ہے جہاں ان کا مقابلہ جمیکا کنگزمین کے اسکواڈ میں شامل ان کے بھائی حنین شاہ سے بھی ہو سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل