Saturday, July 25, 2026
 

راولپنڈی: کاروبار ہتھیانے کے لالچ میں پارٹنر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

 



راولپنڈی رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کاروبار ہتھیانے کے لالچ میں پارٹنر کو قتل کرنے والے ملزم  کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ملزم نے ایک ہفتہ قبل بزنس پارٹنر طالب حسین کو سر میں اینٹ مار کر قتل کیا تھا، رتہ امرال پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش کیا، ملزم نے دوران تفتیش ٹک شاپ کی لالچ میں پارٹنر کو قتل کرنے کا انکشاف کر لیا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نا ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل