Loading
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں جھگڑے کے دوران بیوی کو طلاق دینے والے شخص نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں ایک بچے کے باپ نے بیوی سے جھگڑے پر اُسے خودکشی کی اور پھر پھندے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ایس ایچ او پاکستان بازار معراج انور نے بتایا واقعہ گلشن بہار گلی نمبر 19 سیکٹر 16 کے گھر میں پیش آیا ہے ، متوفی کی شناخت 22 سالہ کاشف عرف راجہ ولد صدیق کے نام سے کی گئی۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے گھریلو جھگڑے کے دوران 2 روز قبل اپنی بیوی کو طلاق دی تھی اور اسی بات سے اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گھر کے اندر گلے میں پھندے لگا کر خودکشی کرلی اور ابتدائی تفتیش میں بھی واقعہ خودکشی کا ہی معلوم ہوتا ہے۔
متوفی ایک بچے کا باپ تھا اور بیروزگار بھی بتایا جاتا ہے تاہم پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے مزید چھان بین کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل