Sunday, July 26, 2026
 

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

 



کراچی میں آج موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 تا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔ کراچی میں آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 55 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل