Sunday, July 26, 2026
 

ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کا عبرت ناک انجام

 



خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملے کی ناکام کوشش کرنے والے فتنۃ الخوارج کے دہشتگرد عبرت کا نشان بن گئے۔ ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں واقع پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنا دیا گیا اور فتنۃ الخوارج کے تمام دہشتگرد مارے گئے۔ ٹانک کے مقامی بازار میں مارے جانے والے حملہ آوروں کی لاشیں لائے جانے پر شہریوں کی جانب سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔ ضلع ٹانک کے عوام نے فتنۃ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں پر شدید غصے، بیزاری اور لعنت ملامت کا اظہار کیا۔ مسلسل بدامنی اور تشدد سے متاثرہ مقامی آبادی اب ایسے عناصر کے خلاف کھلے عام اپنے شدید غصے اور بیزاری کا اظہار کر رہی ہے۔ عوام کی جانب سے یہ شدید ردِعمل ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے عناصر کے لیے ایک واضح اور عبرت ناک پیغام کی حیثیت رکھتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل