Sunday, July 26, 2026
 

پی پی پی کے پاس بتانے کیلئے اپنی 17 سالہ صوبائی حکومت کی کارکردگی نہیں ہے؟ عظمیٰ بخاری

 



پنجاب کی وزیر اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ پی پی پی قیادت کے پاس بتانے کے لیے اپنی 17 سالہ صوبائی حکومت کی کارکردگی نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر رہنما نے قسم کھائی ہے جہاں جائیں مسلم لیگ (ن) پر ہی تنقید کرنی ہے، کیا پیپلزپارٹی کی قیادت کے پاس بتانے کے لیے اپنی 17 سالہ صوبائی حکومت کی کارکردگی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے الیکشن میں سنجیدہ ہوتی تو بلاول بھٹو اپنے شیڈول جلسے منسوخ کر کے نہ بھاگتے، اپنے گزشتہ مایوس کن جلسے کی خفت مٹانے کے لیے بلاول بھٹو نے اپنے شیڈول جلسے منسوخ کیے۔ پی پی پی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک صوبے میں 17 سال حکومت کرنے کے بعد بھی مخالف امیدواروں کو غائب کروانے والے ہمیں بتائیں گے الیکشن کون جیت کر آیا، آپ لوگ کشمیریوں کو الیکٹرک بسیں اور کلینیک آن ویلز ملنے پر اتنے تپے ہوئے کیوں ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال میں سندھ کو ٹرانسپورٹ سسٹم نہیں دے سکی جبکہ مریم نواز نے 18 ماہ میں پورے صوبے میں الیکٹرک بسیں چلا دی ہیں اور مریم نواز کے ہر منصوبے میں باقی صوبے بھی شامل ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بچوں کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس دیں،  پنجاب کے لوگوں کو ریلیف ملے آپ تب رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں اور  آزاد کشمیر کے لوگوں کو ریلیف ملے آپ لوگ تب رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں لہٰذا پیپلز پارٹی کا مسئلہ کیا ہے ہمیں ایک ہی بار بتا دیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل