Loading
شہر قائد میں پاپوش نگر عمر مسجد کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر کے علاقے عمر مسجد کے قریب مکان نمبر 206/3 میں پراسرار فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ محمد عاقب ولد محمد شکیل کے نام سے کی گئی۔
فائرنگ کا واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل