Loading
عوام کو بہتر اور آسان سہولیات کی فراہمی کے عزم کے تحت وزارتِ خارجہ نے قونصلر سروسز کے لیے شام کی شفٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شہری اب پیر سے جمعہ تک صبح 8:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک قونصلر خدمات سے استفادہ کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے خدمات مزید قابلِ رسائی، سہل اور مؤثر بن جائیں گی، قونصلر سروسز کے اوقات کار میں توسیع کا مقصد عوام کو زیادہ سہولت فراہم کرنا اور خدمات کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔
وزارت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ قونصلر خدمات کے نئے اوقات سے متعلق جاری کردہ عوامی نوٹس کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل