Loading
کبھی صرف چند ہزار فالوورز رکھنے والا ایک عام سا نوجوان، چند ہی دنوں میں بھارت کا سب سے زیادہ زیرِ بحث کانٹینٹ کریئیٹر بن گیا۔ دہلی کے رہائشی ابھینیو بھشٹ نے ثابت کردیا کہ اگر کانٹینٹ لوگوں کے دل کو چھو جائے تو شہرت حاصل کرنے میں برسوں نہیں، صرف چند گھنٹے بھی کافی ہوتے ہیں۔
بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں ہونے والے طلبا احتجاج کے دوران ابھینیو نے روایتی رپورٹنگ کے بجائے مختصر، مزاحیہ اور ’جنریشن زی‘ انداز کی ویڈیوز بنانا شروع کیں۔ ان کی ریلز نے احتجاج کو نوجوانوں کی زبان میں پیش کیا، جس کی وجہ سے وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کا سب سے نمایاں چہرہ بن گئے۔
View this post on Instagram
ان کی ایک مختصر ریل، جس میں ’تیری گلیوں میں محبت ہوگی‘ گانا استعمال کیا گیا تھا، صرف دو دن کے اندر تقریباً 160 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ یاد رہے کہ یہ ویڈیو اس سے قبل مشہور بھارتی ٹک ٹاکر فیصل شیخ نے بنائی تھی، جسے ابھینیو نے احتجاج کے دوران ری کریئیٹ کیا۔
اس ایک ویڈیو نے ابھینیو کی قسمت بدل دی اور ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تقریباً 4 سے 5 ہزار سے بڑھ کر 6 لاکھ 35 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔ یہی وجہ تھی کہ انہیں سوشل میڈیا پر ’سب سے غیر سنجیدہ مگر سب سے مؤثر Gen Z رپورٹر‘ جیسے القابات بھی دیے جانے لگے، کیونکہ وہ سنجیدہ احتجاج کو نوجوانوں کے پسندیدہ انداز میں پیش کر رہے تھے۔
https://www.facebook.com/poprantit/videos/1324208423116618/
تاہم شہرت کے اس سفر میں اچانک اس وقت بڑا جھٹکا آیا جب انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا۔ اکاؤنٹ بند ہونے کے بعد نہ صرف ابھینیو بلکہ ان کے لاکھوں مداح بھی حیران رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر ’Restore Abhinav's Account‘ کی مہم چل پڑی، جبکہ ابھینیو نے بھی فوری طور پر نیا اکاؤنٹ بنا کر اپنے مداحوں سے اصل پروفائل واپس دلانے کی اپیل کی۔ چند ہی گھنٹوں میں ان کے نئے اکاؤنٹ پر بھی ایک لاکھ سے زائد افراد جمع ہوگئے۔
آخرکار مداحوں کی مسلسل مہم رنگ لے آئی اور میٹا نے ابھینیو کا اصل انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کردیا۔ اکاؤنٹ واپس ملنے کے بعد انہوں نے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری رات سو نہیں سکے تھے اور اب جا کر سکون کا سانس لیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعاؤں اور حمایت کی بدولت ہی ان کا اکاؤنٹ واپس آیا۔ یہ ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
View this post on Instagram
ابھینیو بھشٹ کی کہانی صرف ایک وائرل ریل کی نہیں بلکہ اس بدلتے ہوئے ڈیجیٹل دور کی بھی عکاسی کرتی ہے، جہاں نوجوان تخلیق کار چند سیکنڈ کی ویڈیو کے ذریعے قومی سطح پر پہچان بنا سکتے ہیں۔ ان کی ویڈیوز نے یہ بحث بھی چھیڑ دی ہے کہ آیا مستقبل میں خبروں اور عوامی تحریکوں کو بیان کرنے کا انداز بھی روایتی میڈیا کے بجائے مختصر اور سوشل میڈیا پر مبنی اسٹوری ٹیلنگ کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل