Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لیے اپنا گھر اسکیم کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ عام آدمی کو چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کے غریب و متوسط طبقے کو اپنی چھت کے حصول کے لیے ’’وزیراعظم اپنا گھر اسکیم‘‘ کا اجراء کیا ہے، اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، سرکاری اور نجی بینک اپنا گھر اسکیم کو کامیاب کرنے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ فنانسنگ کریں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اپنا گھر اسکیم کے لیے عمودی اور افقی ماڈل ہاؤسنگ منصوبوں کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جائے۔
اجلاس کو پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم کی فناسنگ میں پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اپنا گھر اسکیم کی فنانسنگ کے لیے بینک اب تک 204 ارب روپے منظور کر چکے ہیں جبکہ 27 ارب روپے کی فنانسنگ کی جاچکی ہے، وزارت ہاؤسنگ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنا گھر اسکیم پر پیشرفت کا ہر ہفتے جائزہ لے رہے ہیں۔
اجلاس میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین، وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
AFASFASS
اسلام آباد : 28 جولائی، 2026.
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ عام آدمی کو چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے. ملک کے غریب و متوسط… pic.twitter.com/wKJmU6hy7u
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 28, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل