Loading
غلط معلومات پر اعلیٰ سرکاری شخصیت کے بھائی کے گھر چھاپہ مارنے اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او سرور روڈ محمد عرفان اور 11 کاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او اور 11 اہلکاروں پر مقدمہ سب انسپکٹر مشتاق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس اہلکاروں کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او نے چھاپہ مار کر غلط مقدمہ بھی درج کیا جس پر ایس ایچ او، تھانے دار اور اہلکاروں کو چارج شیٹ کیا گیا اور ان کے خلاف تھانہ سرور میں ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے، انہیں ایس پی کینٹ نے چارج شیٹ کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل