Tuesday, July 28, 2026
 

کانٹینٹ کریئیٹرز کی درینہ خواہش پوری، یوٹیوب نے اہم فیچر متعارف کرا دیا

 



ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے کانٹینٹ کریئیٹرز کی ایک دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے ’یوٹیوب شارٹس‘ کے لیے کسٹم تھمب نیلز کا فیچر متعارف کرا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے فیچر کے تحت یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل تخلیق کار اب اپنی شارٹ ویڈیوز کے لیے اپنی پسند کی تصویر بطور تھمب نیل اپ لوڈ کر سکیں گے۔ اس سے قبل صارفین کو صرف ویڈیو کے کسی ایک فریم کو ہی تھمب نیل کے طور پر منتخب کرنے کی سہولت حاصل تھی، جس کے باعث منفرد اور یکساں برانڈنگ برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا تھا۔ نئے فیچر کے بعد کریئیٹرز اپنی مرضی کے مطابق دلکش اور پیشہ ورانہ تھمب نیلز استعمال کر سکیں گے، جس سے شارٹس کی پیشکش مزید بہتر اور ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ کسٹم تھمب نیل کا فیچر پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ طلب کیے جانے والے فیچرز میں شامل تھا۔ کمپنی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے صارفین کو فراہم کی جا رہی ہے جبکہ آئندہ اسے مزید تخلیق کاروں تک بھی توسیع دی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل