Loading
فاطمہ زہرا کامن ویلتھ کی تاریخ میں تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیں۔ گیمز میں پاکستان کو 12 سال بعد باکسنگ میں تمغہ ملنا یقینی ہوگیا۔
اسکاٹ لینڈ میں جاری گلاسکو کامن ویلتھ گیمز 2026 میں فاطمہ زہرا نے خواتین کے باکسنگ کے 60 کلوگرام کے ایونٹ میں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر کے اپنے ملک کے لیے میڈل کا حصول یقینی بنادیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والی پاکستان آرمی کی خاتون باکسر فاطمہ زہرا نے کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو 0-5 کے متفقہ فیصلے سے شکست دی۔
پاکستانی خاتون باکسر نے تیز امتزاج، نظم و ضبط کے دفاع کے ساتھ حریف کو قابو میں کر کےفائنل فور میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ پاکستان باکسنگ میں کم از کم کانسی کے تمغے کے ساتھ وطن واپس آئے گا۔
فاطمہ زہرا کامن ویلتھ کی تاریخ میں تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیں۔ کامن ویلتھ گیمز باکسنگ میں سیمی فائنل ہارنے والوں کو کانسی کے تمغے سے نوازا جاتا ہے۔ پاکستان 2014 کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ میں تمغہ حاصل کرے گا۔
قبل ازیں محمد وسیم نے گلاسگو ہی میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2014 میں فلائی ویٹ کیٹیگری کے فائنل میں آسٹریلیا کے مولونی سے فائٹ کے بعد سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل