Tuesday, July 28, 2026
 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا

 



حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا اور 29 جولائی کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بنائے گئے طریقہ کار کے تحت آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 29 جولائی 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت میں 388 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ییٹرول کی فی لیٹر ایک روپے 63 پیسے مزید مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 335 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کی کمی کردی تھی اور نئی قیمت 33.4 روپے 18 پیسے کردی گئی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرکے فی لیٹر قیمت 386 روپے 83 پیسے ہوگئی تھی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل